لوئر دیر: پولیس جیپ پر ریموٹ کنٹرول سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

لوئر دیر (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں پولیس جیپ کے قریب دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید تین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقے لاجبوک میں پولیس جیپ کے ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس حوالدار شہید اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ آج تھانہ بلامبٹ کی حدود لاجبوک میں ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ اہلکار جیپ میں معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران ان پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں حوالدار سیف اللہ موقع پر ہی شہید جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیاں شروع کردی، شہید اور زخمیوں کو تیمر گرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لوئر دیر عارف شہباز وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے شعبہ حادثات اتفاقیہ کا وزٹ کیا اور لاجبوک دھماکے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور انہیں دوران علاج معالجہ محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔

دھماکے کی ذمہ کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں