ونگ کمانڈر ابھی نندن کی طرح موجودہ بھارتی ائیرچیف کا طیارہ بھی پاک فضائیہ نے گرایا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانیوں کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے والے ابھی نندن کے ساتھ بڑھکیں مارنے والے بھارتی ائیرچیف کا طیارہ بھی پاکستان نے ہی گرایا تھا جس پر پیراشوٹ سے جان بچانی پڑی۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنووا جن کی ریٹائرمنٹ میں چند دن باقی رہ گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ پیر کو مگ 21 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنی آخری پیشہ ورانہ پرواز مکمل کی۔

پنجاب میں پٹھان کوٹ کے فضائی اڈے سے اڑان میں ان کے ساتھ ونگ کمانڈر ابھی نندن وردامن بھی ساتھ تھے جن کا اپنا مگ۔21 طیارہ گزشتہ فروری میں پلوامہ واقعہ کے بعد آزاد کشمیر میں داخل ہونے پر مار گرایا گیا تھا، وہ پاکستان میں جنگی قیدی بنے۔

بھارتی ائیرچیف مارشل دھنووا نے اعتراف کیا کہ ان میں اور ابھی نندن میں دو قدر مشترک ہیں، انہوں نے کارگل اور ابھی نندن نے بالاکوٹ پر فضائی حملوں کی کوشش کی اور دونوں کو مار گرائے جانے پر اپنے طیارے دوران پرواز چھوڑنے پڑے اور پیرا شوٹ کے ذریعہ جانیں بچانی پڑیں۔

ابھی نندن کو اب بھارتی فضائیہ میں مگ۔21 کا انسٹرکٹر بنا دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں