افغانستان: طالبان کا کابل کے علاقے شاہ درک میں خودکش کار بم دھماکا، 10 افراد شہید، 45 زخمی

افغانستان کے صوبائی دارالحکومت کابل کے علاقے شاہ درک میں طالبان کے خودکش کار بم دھماکے میں 10 شہری شہید اور 45 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ خودکش حملے میں 10 عام شہری شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم شہادتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

وزارت صحت کے مطابق دھماکے میں 10 شہری شہید جبکہ 42 افراد زخمی ہوگئے۔

افغان معروف صحافی بلال سروری کے مطابق خودکش حملے میں ابتک 20 شہری شہید اور 45 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان طالبان نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں