سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں عاشورہ محرم الحرام پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے بھر میں نو اور دس محرم کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نو اور دس محرم بروز پیر اور منگل کو سرکاری چھٹی ہوگی۔

دوسری جانب سرکاری ملازمین ہفتہ، اتوار، پیر اور منگل چار دن چھٹیاں منائیں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں