راولپنڈی (ڈیلی اردو) راولپنڈی میں یوم عاشور تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں یوم عاشور تک دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن اسلحہ کی نمائش، اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔