16

بلوچستان: چمن کے علاقے میں مسجد کا ایک اور پیش امام قتل

چمن (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مسجد کے پیش امام کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قتل کا یہ واقعہ ضلع قلعہ عبد اللہ کے شہر چمن کے علاقے کلی ٹاکی میں پیش آیا جہاں ایک مسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امام مسجد سرور احمد شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ مقتول کی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 20 دنوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تین پیش اماموں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، 17 اگست کو ضلع کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں امام مسجد محمد اعظم اور ضلع چاغی میں امام مسجد میرا جان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں