واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کی جانب سے 16 ایرانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ان پابندیوں کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق تازہ پابندیاں 16 ایرنی کمپنیوں، 10 شخصیات اور 11 تیل بردار بحری جہازوں پر عائد کی گئیں ہیں۔ پابندیوں کی زد میں آنے والے ایرنی نیٹ ورک کا مبینہ تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے تھا۔ یہ نیٹ ورک غیرقانونی طور پر تیل کی تجارت سے اسد حکومت، حزب اللہ اور دیگر کالعدم تنظیموں کو مالی فوائد فراہم کرتا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی نیٹ ورک کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا جبکہ ایرنی نیٹ ورک کی امریکی مالیاتی نظام تک رسائی کو بھی مبینہ طور پر بند کیا جائے گا۔ ان 16 ایرنی کمپنیوں، 10 شخصیات اور 11 تیل بردار بحری جہازوں کے امریکی اثاثوں کو بھی منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔