کراچی (ڈیلی اردو) مختلف اسلامی ممالک کے سفارت خانوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء درآمد کرنے کی آڑ میں بھاری پیمانے پر شراب اسمگل کرنے کے ایک بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان سفارتی عملے سے کے ساتھ مل کر جعلی کاغذات استعمال کرتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے 5 ستمبر کو ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن اسلام آباد کو لکھے گئے ایک خط میں بتایا ہے کہ عرب ملک شام کے سفارت خانے کے لیے منگوائے گئے ایک کنسائمنٹ سے 2ہزار 268 بوتلیں اعلیٰ معیار کی برانڈڈ وسکی برآمد ہوئی ہے۔
دوسری جانب سفارت خانے کے عملے نے اس کنسائمنٹ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی عرفان جاوید کے مطابق چند ماہ قبل کسٹمز اپریزمنٹ کراچی ویسٹ سے کلیئر ہونے والے کچھ کنسائمنٹ کو روکا گیا تھا، یہ کنسائمنٹ انڈونیشا، شام، لبنان اور الجیریا کے نام پر منگوائی جاتی ہیں۔