نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) وادی کشمیر میں ظلم و بربریت کی داستان رقم کرنے والے بھارت کا چاند پر پہنچنے کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے اور مودی شدید مایوس ہوکر اسپیس ہیڈکوارٹرز سے چلتے بنے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کو گزشتہ شب پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی ماہرین چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز وکرم سے رابطہ کھو بیٹھے۔
#WATCH PM Narendra Modi hugged and consoled ISRO Chief K Sivan after he(Sivan) broke down. #Chandrayaan2 pic.twitter.com/bytNChtqNK
— ANI (@ANI) September 7, 2019
بھارتی سپیس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وکرم لینڈر معمول کے مطابق مشن پر رواں دواں تھا لیکن چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر رابطہ منقطع ہوگیا، اس سلسلے میں ڈیٹا کا جائزہ لیا جارہا ہے۔چاند پر لینڈنگ کا منظر دیکھنے کےلئے بھارتی وزیراعظم مودی بھی سپیس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں تھے، جب انہیں بتایا گیا کہ سگنل منقطع ہوگیا ہے تو مودی مایوس ہوکر وہاں سے چلے گئے۔
رپورٹ کے مطابق چندر یان ٹو مشن کی ناکامی سے بھارت کو نوسو کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، اب بھارت کو چاند کی سطح پر اپنے خلائی جہاز اتارنے میں کامیاب ہونے والی اقوام میں شامل ہونے کیلئے اگلے مشن کا انتظار کرنا پڑے گا۔ اگر بھارتی خلائی جہاز چاند کے جنوبی قطب کی سطح پر اتر جاتا تو وہ چاند پر خلائی جہاز کی لینڈنگ میں کامیاب ہونے والا چوتھا ملک بن جاتا۔
واضح رہے کہ دو ہزار آٹھ میں بھی بھارت کا چاند مشن ناکام رہا