کراچی (ڈیلی اردو) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا، جلوس کی گزر گاہوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا جائے گا جبکہ سی سی ٹی وی اور فضائی نگرانی کے زریعے بھی جلوس کی مانٹرینگ کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8 ،9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی اقدامات کو فوول پروف بنانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ پولیس رینجرز اور ٹریفک پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
شہر بھر میں پولیس کے 10 ہزار اہلکار جبکہ رینجرز کے 8 ہزار اہلکار تعینات کیئے جائنگے۔ ایس ایس یو، آر آر ایف اور اسپیشل برانچ کی خدمات حاصل کی جائینگی۔ مرکزی جلوس کے اطراف بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہونگے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ سے نشتر پارک اور جلوس کے گزرگاہ کی معائنہ کرایا جائیگا جبکہ فضائی نگرانی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرینگ بھی ہوگی۔
ادھر ٹریفک پولیس نے بھِی محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیئے ہیں۔مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوگیا۔ ترقیاتی کام کے باعث روایتی راستے کے بجائے، جلوس کوریڈور تھری، ایمپریس مارکیٹ ، ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوگیا۔
جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف 20 متبادل راستے دِیئے جائینگے۔ شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین، لسبیلہ، سولجر بازار، ٹاور اور مائی کولاچی روڈ ٹریفک کیلئے کھلا رہیگا۔ جلوس کی گزرگاہ پر پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔