24

ملتان: جھولے، علم و ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمد

ملتان (ڈیلی اردو) دہلی گیٹ کے علاقہ محلہ آغا پورہ میں ملک نذیر حسین شہید کی رہائش گاہ سے علم و ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمد ہوا، اس موقع پر ملک قاسم رضا، ملک کاظم رضا، ملک حسنین رضا، مطلوب بخاری، عابدہ بخاری بھی موجود تھے۔

دریں اثناء عزاداروں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ دریں اثنا مرکزی امام بارگاہ لعل شاہ ؒ کچہری روڈ پر شہزادہ حضرت علی اصغرؑ کی یاد میں جھولے کا ماتمی جلوس برآمد ہوا، سجادہ نشین مخدوم حسن رضا مشہدی نے خطاب کیا جبکہ امام بارگاہ سخی لال شاہ ؒ بادشاہ لیاقت آباد نزد شیشہ فیکٹری سے ماتمی جلوس برآمد کیا گیا، امام بارگاہ پیر عنائیت ولائیت سے علم و ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمد ہوا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں