18

کراچی: کربلا والے ہمیں دین مبین اسلام سے درس وفا دیتے ہیں، مولانا شہنشاہ حسین نقوی

کراچی (ڈیلی اردو) پاک محرم ایسوسی ایشن کے تحت نشتر پارک میں نویں مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کربلا والے ہمیں دین مبین اسلام سے درس وفا دیتے ہیں جس کی روشنی میں ہم اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔

امام حسین ؑ کی مرضی اور آپکے عمل میں اللہ کی مرضی اور رضا شامل ہے آپ کا مقصد راہ خدا میں شہادت اور عزت کی موت اور ذلت کی زندگی سے دوری تھا۔

امام حسین ؑ نے فاسق نظام کی اصلاح کی اور پھر آئندہ آنیوالے یزیدوں کیلئے ہمیشہ کیلئے تمام دروازے بند کر دیئے۔

آپ ؑ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن اسی کو امن و امان حاصل ہوگی جو دنیا میں اللہ سے ڈرتا رہا اور اسکی تابعداری کرتا رہا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں