17

کراچی: یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو گیا ہے، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ایرانیاں حسینیہ امام بارگاہ کھادار پر اختتام پزیر ہوگا، جلوس کے اختتام پر شام غریباں بپا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دس محرم کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوچکا ہے،جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز کے ساڑھے پانچ ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے،جلوس کے روٹ پر اسنیپ چیکنگ اور موبائل پیٹرولنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جلوس کے شرکاء تبت سینٹر پر نماز ظہرین ادا کریں گے۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوس کے اطراف موبائل فون سروس کو بند کردیا گیا ہے، جبکہ سات محرم الحرام سے صدر سمیت تمام کاروباری مراکز کی دوکانوں کو سیل لگا کر بند کردیا گیا تھا۔مرکزی جلوس کےراستوں پرٹریفک اہلکار، اسپیشل برانچ، ریپڈرسپانس فورس کےاہلکار تعینات ہیں۔ بی ڈی ایس ٹیموں نے بھی جلوس کے گزرگاہوں کی سرچنگ کی۔

نشتر پارک سے برآمد ہونیوالے جلوس عزا کی قیادت ابو تراب اسکاوٹس کر رہا ہے۔،جلوس عزاء میں شرکت کیلئے آنے والے عزادارن کی رہنمائی کیلئے اسکاوٹس رابطہ کونسل کے چار ہزار سے زائد رضا کار سیکیورٹی سمیت دیگر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یوم عاشور کے سلسلے میں مرکزی جلوس کے اطراف موبائل فون سروس بند ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، جبکہ واک تھرو گیٹس سے عزاداریں کو مکمل چیکنگ کے بعد گزرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ جلوس عزاء اپنے مقررہ راستوں بشمول نمائش چورنگی، سی بریز،ایمپریس مارکیٹ ،ریگل چوک ،ریڈیو پاکستان، ڈینسوہال، بولٹن مارکیٹ ،لائٹ ہاوس موڑ سے خوجا مسجد کھارادر سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں