سابق وزیراعظم کے طیارے سے دوبئی ایئر پورٹ پر کھربوں ڈالرز برآمد

دبئی (ڈیلی اردو) دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی حکام نے عراقی خزانے سے چوری شدہ بہت بڑی رقم قبضے میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی حکام نے عراقی خزانے سے چوری شدہ کھربوں ڈالرز کی ایک بہت بڑی کھیپ قبضہ میں لی ہے جس میں ایک محتاط اندازے کے مطابق کھربوں ڈالر موجود ہیں۔ یہ رقم سابق عراقی وزیر اعظم کے طیارے سے برآمد ہوئی ہے۔

لبنانی صحافی ماریا معلوف کے مطابق طیارے میں عراق کے سابق وزیر اعظم نوری الحلکی کی سربراہی میں تین عراقی اہلکار بھی سوار تھے۔

https://twitter.com/GDNonline/status/1171762816170094592?s=19

گلف ڈیلی نیوز کے مطابق اس رقم کو یورپی ریاست میں اسمگل کیا جا نا تھا۔ یہ لوٹی ہوئی رقم دس عرب ممالک کے پانچ سال کے بجٹ کے برابر ہے اور اس سے تین ممالک کو جدید خصوصیات اور معیارات کے مطابق تعمیر کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں