واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اٹھارہ سال پہلے آج کے روز دہشتگردوں نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ کرکے ہزاروں جانیں چھین لیں۔ طالبان کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مزید تیز کردی جائے گی۔ دشمن کہیں بھی ہوگا نہیں چھوڑیں گے۔
Today and every day, we pledge to honor our history, to treasure our liberty, to uplift our communities, to live up to our values, to prove worthy of our heroes, and above all, to NEVER FORGET. #Honor911 pic.twitter.com/3xbEvl92py
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 11, 2019
وائٹ ہاؤس سمیت امریکا کے مختلف شہروں میں گیارہ ستمبر حملوں کی تقریبا کا انعقاد کیا گیا۔
On September 11, 2001, the world witnessed the power of American defiance. pic.twitter.com/ivPsnxer9h
— The White House 45 Archived (@WhiteHouse45) September 11, 2019
تقریبات میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر، پینٹاگان اور پینسلوانیہ میں طیارہ زمین سے ٹکرانے والے مسافروں کی قربانیوں کو سراہا گیا۔
پینٹاگان میں گیارہ ستمبر حملوں کے یادگار پر خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کسی کے خلاف جنگ نہیں چاہتے۔ اگر لڑائی تھوپی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا گزشتہ چار روز میں افغانستان میں طالبان کو بہت بڑا جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے اور عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی مزید تیز کردی جائے گی۔ دشمن کہیں بھی ہوگا اسے وہیں گھس کر ماریں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج کیلئے سات سو ارب ڈالرز کی منظوری دے دی ہے اور اب دشمن کو امریکا پر حملے کا موقع نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گیارہ ستمبر حملوں کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ نائن الیون فنڈ بحال کر دیا گیا ہے اور حملوں سے متاثرۃ افراد کی بھرپور مدد کی جائے گی۔