21

امریکی صدر ٹرمپ کا ایرانی ہم منصب سے ملاقات کیلئے تہران پر عائد پابندیوں میں کمی پر غور

واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کیلئے تہران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں کمی پر غور کیا تھا۔ حسن روحانی نے فرانسیسی صدر میکروں کو بتایا کہ پابندیوں کے سائے میں ٹرمپ سے ملاقات نہیں ہوسکتی۔

بلوم برگ ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معزول قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے کہا تھا کہ ایران پر اقتصادی پابندیاں کم کی جائیں اور وہ اس پالیسی کو پیش کرے تاکہ حسن روحانی ملاقات کیلئے آمادہ ہوجائیں لیکن عراق اور ایران سمیت مسلم ممالک کیلئے سخت گیر مؤقف رکھنے والے جان بولٹن نے انکار کردیا اور ٹرمپ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا مشورہ دیا۔

ٹرمپ نے جان بولٹن کو مشیر کی نوکری سے برخاست کردیا۔ میکروں سے فون پر بات چیت میں ایرانی صدر نے کہا تھا کہ ٹرمپ جنگ چاہنے والے اپنے ساتھیوں سے جان چھڑائیں۔ پابندیاں ہٹنے تک امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ ڈیوڈ منوچن نے ایرانی صدر سے ملاقات کے لیے ٹرمپ کی تہران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں کمی کے منصوبے کی حمایت کی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں