20

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، سپاہی غلام رسول شہید

راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج نے ایل او سی حاجی پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ سے پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی بھارتی فوج نے حاجی پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی غلام رسول شہید ہوگیا۔ شہید سپاہی کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی فائرنگ سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں