سابق کپتان ثناء میر ایشیا گیم چینجر ایوارڈ کیلئے منتخب

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم ثناء میر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایشیاء سوسائٹی کی جانب سے ایشیاء گیم چینجرز ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

پاکستانی کرکٹر ثناء میر سمیت 7 خواتین کو 24 اکتوبر کو نیویارک میں منعقدہ تقریب میں ایشیاء گیم چینجزز ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

کرکٹر ثناء میر نے اپنے ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ انہیں کرکٹ کے کھیل میں ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں