نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مسلم دشمنی میں مودی سرکار اندھی ہو گئی، اترپردیش کے کالج میں مسلمان طالبات کو برقعہ پہننے پر کالج سے باہر نکال دیا گیا، کالج پرنسپل چھڑی سے طالبات کو باہر نکلنے کا کہتے رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان میں صرف ہندو مذہب کا راج، گائے ذبح کرنے پر پابندی کے بعد اب تعلیمی اداروں میں برقعہ بھی بین کر دیا گیا۔
ریاست اترپردیش کے شہر فیروز آباد میں مسلمان طالبات کوبرقع پہن کرکالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ کالج پرنسپل چھڑی کے ساتھ طالبات کو باہر نکالتے رہے۔طالبات کا کہنا تھا کہ انہیں صرف برقع پہننے پر کالج سے نکالا جا رہا ہے۔
پرنسپل کا کہنا تھا کہ کالج میں صرف یونیفارم اور آئی ڈی کارڈ پہن کر داخل ہوا جا سکتا ہے، پولیس بھی کالج انتظامیہ کیساتھ ہے۔