ابوظہبی (ڈیلی اردو) متحدہ عرب امارات کی آرمڈ فورسز کی جنرل کمانڈ نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ محاذ جنگ پر موجود فوجی گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں کم سے کم چھ افسر اور فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
امارات کی نیوز ایجنسی ‘ڈبلیو اے ایم’ کے مطابق آرمیڈ فورسز کی جنرل کمانڈ نے بتایا ہے کہ محاذ جنگ پر پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے فوجی گاڑیوں کے تصادم میں چھ افسر اور سپاہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والے اماراتی فوجیوں کی شناخت کیپٹن سعید احمد راشد المنصوری فرسٹ سارجنٹ علی عبد اللہ احمد الظنحانی، سارجنٹ زید مسلم سہیل العامری، صالح حسن صالح بن عمرو، ناصر محمد حماد الکعبی اور سارجنٹ سیف ضاوی راشد الطنیجی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے جنرل کمانڈ نے اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔