وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے امریکا اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (ڈیلی اردو ) وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا کا شیڈول طے کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی طے کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے 2 ملاقاتیں ہوں گی۔ امریکی صدر سے پہلی ملاقات دوپہر کے کھانے اور دوسری ہائی ٹی پر ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان 21 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے، حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ 2 روز میں متوقع ہے۔

عمران خان کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم ہو گا۔

وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بھی ساتھ جائیں گی، عمران خان سب سے پہلے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں