16

سی ٹی ڈی کی ضلع مالاکنڈ میں کارروائی، 2 افغانی دہشت گرد گرفتار

سوات (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افغانی دہشت گردوں کو گرفتار کر کے 2 عدد ہینڈ گرنیڈ، آئی ای ڈی اور 9 کلو وزنی بم بھی برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مالاکنڈ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دو افغان دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں سے 2 عدد ہینڈ گرنیڈ، آئی ای ڈی اور 9 کلو وزنی بم برآمد کئے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد حیاء خان اور عطاء اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے پوچھ گچھ کے دوران مزید اہم انکشافات کا بھی امکان ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں