ہنگو + باڑہ (نمائندگان ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو میں ہفتہ کے روز پولیس نے دہشتگردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ اسلحے میں تین راکٹ شیل اور ایک ہینڈ گرینڈ شامل ہے۔
دریں اثنا ہنگو روڈ پر پولیس نے بروقت اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے محمد نبی نامی شخص کے مکان کے قریب پڑے ہوئے 3 راکٹ گولے اور ایک عدد دستی بم کو بم ڈسپوزل یونٹ کے تعاون سے ناکارہ بناکر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔
ادھر ضلع خیبر کے علاقے شاہ کس سے 65 مارٹر گولے بھی برآمد کئے گئے جنہیں کھیتوں میں چھپایا گیا تھا۔