14

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں دو جبکہ تیسرے نوجوان کو جموں کے جانیپور تھانے میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے اپنی دہشت گردی جاری رکھی ہوئی ہے، سری نگر میں تین مزید کشمیری نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں جابر بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

قابض فوج نے ضلع کٹھوعہ میں دو جوانوں کو جعلی مقابلے (انکاؤنٹر) میں شہید کیا جبکہ تیسرے کشمیری جوان کو بھارتی فورس نے بازار سے اٹھا کر جموں کے جانیپور تھانے میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔

شہید نوجوانوں کے لواحقین نے قابض فورسز کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں کرفیو مزید سخت کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی پہلے سے بند ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین اور بچوں کو گھروں سے نکال دیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کرفیوکے نفاذ کو 43 دن گزر چکے ہیں جس کے باعث مظلوم کشمیری عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے ان پر ہر قسم کا ظلم وتشدد بھی روا رکھا جارہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں