ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں پولیس نے سکول کے دوست کا جسم کاٹ کر اس کا خون پینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے، روس کے شہر چیلیا بنس کے اورسلز سٹی ہسپتال سے 36 سالہ شخص بورس کونڈراشین کو گرفتار کیا گیا ہے، بورس پر الزام ہے کہ اس نے ڈاکٹریٹ کی جعلی ڈگری اور جعلی کاغذات کی بنا پر گزشتہ برس نومبر میں ہسپتال میں ملازمت حاصل کی اس کے علاوہ بورس پر اپنے سکول کے دوست اور کلاس فیلو کا جسم کاٹ کر اس کا خون پینے کے الزام بھی ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق 1998 میں بورس نے اپنے 16 سالہ دوست کو مارکر اس کا خون پی لیاتھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ بورس کونڈراشین خود کو ’’ویمپائر‘‘کہتا ہے۔
چیلیا بنس سٹی ہسپتال کی صحت کے شعبے کی سربراہ نتالیا گورلوا نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ کونڈراشین کو پرائمری کیئر ڈاکٹر کی حیثیت سے ہسپتال میں ملازمت دی گئی تھی اوراس کا کام لوگوں کو اس بات کی جانب مائل کرنا تھا کہ لوگ سگریٹ اور شراب نوشی کو چھوڑ کر ورزش کی عادت کو اپنائیں۔
انہوں نے بورس کے ملازمت کے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان کے تجربے کے حوالے سے زیادہ جانچ اس لیے نہیں کی کہ بورس نیاپنے ضروری کاغذات ہی نہیں دئیے اس کا کہنا تھا کہ کسی وجہ سے اس کے کاغذات کھوگئے ہیں۔