12

افغان فورسز کی نحقئی کے مقام پر بارڈر فینسنگ کی سیکیورٹی ٹیم پر فائرنگ، ایف سی کی جوابی فائرنگ

باڑہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے پاک افغان سرحد نحقئی کے مقام پر افغان پولیس نے پاکستان کے بارڈر فینسنگ پارٹی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ایف سی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے باعث بارڈر فینسنگ پر کام معطل ہوا۔

خیال رہے کہ نحقئی چیک پوسٹ طورخم بارڈر کے قریب ہے اور آج وزیراعظم عمران خان کچھ دیر تک طورخم بارڈر کا دورہ کرنے والا ہے جہاں وہ طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں