بنوں (ڈیلی اردو) پشاور ہائیکورٹ کے بنوں بنچ نے اراکین قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں علی وزیر اور محسن داوڑ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔
دونوں اراکین کی جانب سے سینئر وکیل لطیف آفریدی، سنگین خان ایڈووکیٹ اور طارق افغان نے نمائندگی کرتے ہوئے عدالت میں دلائل دیے۔
وکلاء پینل کے رکن طارق افغان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ نے دونوں رہنماؤں کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
Bail of MNAs Mohsin Dawar and Ali Wazir allowed by Peshawar High court Bannu Bench#Victory
— Tariq Afghan (@afghan_tariq) September 18, 2019
آج بنوں ہائی کورٹ میں محسن داوڑ اور علی وزیر صمانت کیس کی سماعت ہوئی جس میں بنوں ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کردیا اور دنوں کی رہائی کی حکم جاری کردیا۔
https://twitter.com/IhteshamAfghan/status/1174269309109116929?s=19
پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن اور سوشل میڈیا پر متحرک احتشام افغان نے وکلاء پینل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لطیف آفریدی، سنگین خان اور طارق افغان کی کوششوں کی وجہ سے آج محسن داوڑ اور علی وزیر کو ضمانت مل گئی۔
واضح رہے کہ ضلع شمالی وزیرستان سے منتخب دونوں اراکین اسمبلی 26 مئی 2019ء کو پیش آنیوالے خڑ کمر واقعے کے الزام میں قید تھے۔