ریاض (نمائندہ ڈیلی اردو) شام میں سعودی جنگی طیاروں نے عراق کی سرحد کے نزدیک البوکمال کے دیہی علاقے میں ایرانی ٹھکانوں اور مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
انڈیپینڈنٹ العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے البوکمال کے نزدیک شام کے علاقے میں حزب اللہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے کئی مبینہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
https://twitter.com/IndyArabia/status/1174358626879836160?s=19
تاحال سعودیہ بمباری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
عراق کے صوبے الانبار کی مقامی حکومت کے ایک سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ صوبے کے مغرب میں عراق کی سرحدی پٹی کے نزدیک واقع شام کے علاقے البوکمال کو شدید دھماکوں نے ہلا کر رکھ دیا۔