وزیراعظم عمران خان کا افغانستان میں دہشت گرد حملوں میں معصوم شہریوں کی ضیاع پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز افغانستان میں ہونے والے دو دہشت گرد حملوں میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کی طرف سے حملوں کی مذمت کی۔

وزیراعظم نے صدر اشرف غنی کی خیریت دریافت کی جو کہ دھماکہ کے وقت انتخابی ریلی میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں مکمل  امن و استحکام کی بحالی کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں