22

12 سال کے طویل عرصے کے بعد مسئلہ کشمیر یورپین پارلیمنٹ میں زیر بحث آگیا، بھارت سے محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

برسلز (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) یورپین افئیرز کی وزیر مادام نے کہاہے کہ یورپ پہلے دن سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔اگست کے آغاز میں ہی جب یہ مسئلہ شروع ہوا تھا، یورپ نے دونوں ملکوں سے کہا تھا کہ دونوں ملک تنائو میں اضافے کو روکیں۔ ہماری پوزیشن یہ ہے کہ دونوں ملک کنٹرول لائین کے دونوں اطراف کے عوام کے مفاد میں کشمیر کا سیاسی اور سفارتی حل نکالیں۔ یہی طویل عرصے سے جاری حل طلب مسئلے کا واحد حل ہے اور جو خطے میں عدم تحفظ اور عدم استحکام کا سبب ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارہ سال کے طویل عرصے کے بعد مسئلہ کشمیر یورپین پارلیمنٹ میں زیر بحث آگیا۔ اس مسئلے پر یورپین پارلیمنٹ میں آخری بحث مئی 2007 میں ہوئی تھی۔اس بحث کے دوران دو درجن کے قریب ممبران نے حصہ لیا۔

بحث کے آغاز اور اس کے اختتام پر یورپین خارجہ اْمور کی سربراہ کی طرف سے گفتگو کرتے ہوئے یورپین افئیرز کی وزیر مادام نے کہا کہ یورپ پہلے دن سے اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔اگست کے آغاز میں ہی جب یہ مسئلہ شروع ہوا تھا، یورپ نے دونوں ملکوں سے کہا تھا کہ دونوں ملک تنائو میں اضافے کو روکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی سطح پر مذاکرات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوزیشن یہ ہے کہ دونوں ملک کنٹرول لائین کے دونوں اطراف کے عوام کے مفاد میں کشمیر کا سیاسی اور سفارتی حل نکالیں۔ یہی طویل عرصے سے جاری حل طلب مسئلے کا واحد حل ہے اور جو خطے میں عدم تحفظ اور عدم استحکام کا سبب ہے۔

یورپین یونین نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں لوگوں کی بنیادی آزادیوں پر لگائی گئی قدغنوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عوام کے ذرائع آمدورفت، کمیونیکیشن اور تمام بنیادی سہولتوں کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔

یورپین افئیرز کی وزیر نے مزید کہا کہ ہائی ریپریزینٹیٹیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بھی 13 اگست کو برسلز میں ہونے والی ملاقات کے دوران مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے زیر انتظام کشمیر میں عوام کی بنیادی آزادیاں بحال کریں۔

یورپین نے جنیوا میں ہونے والے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں بھی یہی موقف اپنایا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دونوں ملکوں پر وہاں بھی زور دیا تھا کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے اس مسئلے کے پر امن حل کے لیے براہ راست مذاکرات کریں۔

یورپین افئیرز کی وزیر نے مزید کہا کہ آج کی دنیا میں پہلے سے پھیلے ہوئے تنازعات میں کوئی بھی کشمیر کے ایک اور تنازعے کو برداشت نہیں کر سکتا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں