مظفر آباد: ‏ترک صحافیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، بھارتی شیلنگ سے متاثرہ افراد سے ملاقات

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ترک صحافیوں کے وفد کو آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد اور چکوٹھی میں بھارتی فائرنگ کا نشانہ بننے والے شہریوں سے ملاقات کرائی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک صحافیوں کے وفد نے مظفرآباد اور چکوٹھی کا دورہ کیا، ترک صحافیوں کو بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور بھارت کی جانب سےشہری آبادی کونشانہ بنانے سے متعلق پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک صحافیوں کی بھارتی فائرنگ کا نشانہ بننے والے شہریوں سے ملاقات کرائی گئی، جب کہ نے مظفر آباد کے پریس کلب کا دورہ بھی کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں