واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف یہ سخت اقدام سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک بار پھر ایران کو سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے، جبکہ ایران نے امریکی الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
I have just instructed the Secretary of the Treasury to substantially increase Sanctions on the country of Iran!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 18, 2019
امریکی صدر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایران کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کے حوالے سے بظاہر کوئی جواز یا ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے ہیں تاہم وہ بار بار ایران کو حملے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے امریکی وزیر خزانہ کو ایران پر پابندیاں مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔