لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت میڈیا سٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس، میڈیا کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت میں میڈیا سٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے میڈیا کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ میڈیا کو عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا جائے جبکہ میڈیا میں موثر انداز میں حکومت کا دفاع کیا جائے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، نعیم الحق، افتخار درانی، فیاض الحسن چوہان، صمصام بخاری، عائشہ چودھری، یوسف بیگ مرزا، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ اور زلفی بخاری نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے وزیراعظم کو پنجاب میں اپنائی گئی میڈیا سٹریٹجی کے حوالے سے بریف کیا۔