وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جدہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا سے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حرمین شریفین کے تقدس کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم بھی کیا۔

عمران خان نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچے، جہاں مکہ کے گورنرخالد الفيصل بن عبد العزيز نےان کاستقبال کیا۔

عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار علی بخاری بھی موجود تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں