18

مہمند: پاک افغان سرحد کے قریب دھماکا، پاک فوج کا میجر عدیل اور سپاہی فراز شہید

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک افغان سرحد پر باڑ کی نگرانی کے دوران دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے جاری بیان میں بتایا کہ پاک فوج کے جوان پاک افغان سرحد پر ضلع مہمند میں باڑ لگانے کے کام کی نگرانی پر مامور تھے کہ اس دوران دہشت گردوں کے نصب کئے ہوئے ریموٹ کنٹرول دھماکے کی زد میں آ گئے۔

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں پاک فوج کا میجر عدیل اور سپاہی فراز شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد کا تعلق کراچی اور سپاہی فراز حسین کوٹلی کے رہنے والے تھے۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر وطن کی حفاظت کی خاطر شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدیل شاہد زیدی کی نماز جنازہ 21 ستمبر بعد نماز ظہرین مسجد خیرالعمل انچولی میں ادا کی جائے گی۔
شہید کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں