چنائی (ڈیلی اردو) بھارتی آرمی چیف بپن راوت لگتا ہے پرانا سبق بھول گئے، ان کی ایک اور گیدڑ بھبکی سامنے آئی ہے۔ 500 سے زیادہ دہشت گرد ان کی سرحد پار کرنے کے انتظار میں ہیں۔
We can go beyond Balakot; will keep the enemy guessing: @adgpi Chief Bipin Rawat briefs the media on border security. Listen in. pic.twitter.com/FeZ0vxeNHe
— TIMES NOW (@TimesNow) September 23, 2019
بھارتی ٹی وی کے مطابق چنائی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے بپن راوت نے کہا کہ اس بار وہ بالاکوٹ سے آگے بھی جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے۔
بپن راوت نے یہ دعوی بھی کیا کہ 500 سے زیادہ دہشت گرد ان کی سرحد پار کرنے کے انتظار میں ہیں۔