15

پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیر میں ناکامی کا عکاس ہے، بیان کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےکہا آزاد کشمیر سے متعلق بیان بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر سے خطہ کے امن کو شدید نقصان ہو گا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا بھارتی کمانڈرز مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی بھارتی فالز فلیگ آپریشن کا پلان ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں