نیو یارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ایران اور ترک صدور کے علاوہ برطانوی، چینی، سوئس اور اطالوی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی نیویارک ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات میں علاقائی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی گئی۔ صدر حسن روحانی نے خود پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کی۔
ارنا نیوز کے مطابق ایرانی صدر نے عمران خان کے حالیہ دورے تہران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد جاری رہے گا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر پاکستانی وزیراعظم ساتھ ملاقات اور گفتگو پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرسکے۔
عمران خان نے ماضی میں پاکستانی قوم اور حکومت کے لئے ایرانی امداد اور حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں تناو میں کمی کے لئے مشترکہ تعاون پر تیار ہیں۔ انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے کشمیری عوام کیےحمایتی موقف کا شکریہ ادا کیا.
وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ملاقات کی ہے۔یہ ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے صدر ایردوان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور مودی حکومت کے اقدامات سے وہاں جنم لینے والے انسانی المیے پر تفصیلی آگاہی دلائی۔
عمران خان نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے ہونے والی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان کی برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے بھی بیٹھک ہوئی، وزیراعظم نے برطانوی وزیر اعظم کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں کشمیر اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا پاکستان سی پیک کو نہایت اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات بتدریج مستحکم ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے صدر سوئس فیڈریشن سے بھی ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے کہا علاقائی امن و سلامتی کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، دونوں رہنماؤں نے سیاست، تجارت، معیشت و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور صدر عالمی بینک ڈیوڈ مال پاس کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی۔