18

بلوچستان: قلات کے علاقے خالق آباد میں دستی بم حملہ، 6 افراد زخمی

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل خالق آباد میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قلات کی تحصیل خالق آباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے بازار میں ایک دوکان پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ دستی بم حملہ منگچر میں جوہان کراس کے مقام پر بجار خان محمد حسنی نامی شخص کے دکان پر کیا گیا۔

واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور فرٹیئر کورپس (ایف سی) کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا۔

فی الوقت حملے کی کسی بھی تنظیم کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں