عمران خان کی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات

نیویارک (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان کی نیویارک میں نیوزی لینڈ کی اپنی ہم منصب جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات، ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ گزشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات ہوئی۔

وزیراعظم نے اپنی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھنے کے بعد شدید بحران سامنے آیا۔ دونوں رہنمائوں نے مغرب میں اسلام فوبیا اور مسلمان مخالف جذبات سے متعلق چیلنجز پر بھی بات چیت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملے کی صورتحال سے نمٹنے کی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں