بھارتی ایئرفورس کا ایک اور مگ 21 جنگی طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی شہر گوالیار میں مگ 21 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

بھارتی بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ 21 تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ گوالیار کے قریب گر کر حادثے کا شکار ہو گیا،طیارے میں سوار گروپ کیپٹن اور سکوارڈن لیڈر کودنے میں کامیاب ہو گئے۔

حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔

گزشتہ ماہ 27 تاریخ کو پاکستان ایئر فورس نے بھارت کے 2 مگ 21 طیارے مار گرا کر ایک پائلٹ کو پکڑا تھا تاہم بھارت کا دعویٰ ہے کہ پاک فضائیہ نے ایک ہی طیارہ گرایا جبکہ دوسرا تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

پاکستان اور بھارت کی اس ’فضائی جھڑپ‘ سے پہلے انڈٰیا کے ایئر شو میں آتشزدگی کے باعث سیکڑوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں تھیں جب کہ جھڑپ کے بعد انڈین ایئر فورس کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

قبل ازیں یکم فروری کو بنگلور میں انڈین ایئرفورس کا طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

گزشتہ برس 4 ستمبر کو ایک مگ 27 طیارہ جودھپور میں گرگیا تھا۔

پانچ جون 2018 کو ایک ایک طیارے گجرات میں حادثے کا شکار ہوا جس میں ایئر کموڈور سنجے چوہان جان کی بازی ہار گیا۔

اس کے علاوہ بھی 2018 میں بھارتی ایئرفورس کے متعدد طیارے اور ہیلی کاپٹر حادثات کے نذر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں