مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون 52 ویں روز میں داخل

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پابندیوں اور جبری تسلط کو 52 روز ہوگئے اور کشمیری عوام بدترین کرفیو میں قید کی زندگی گزار رہے ہیں۔

بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو 52 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے اور قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کشمیر میں زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

مودی سرکار نے آرٹیکل 370 ختم کرنے سے قبل ہی ہزاروں کی تعداد میں اضافی نفری کو مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

سنسان سڑکوں پر قابض بھارتی فورسز کا گشت جاری ہے اور حریت قیادت اور سیاسی رہنما بدستور گھروں میں نظر بند یا جیلوں میں قید ہیں۔

ٹی وی چینلز اور اخبارات کی بندش بھی 5 اگست سے بدستور جاری ہے، بھارتی فورسز کی کڑی پابندیاں بھی کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبانے میں ناکام ہیں اور کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں