کوئٹہ: مشرقی بائی پاس میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار شدید زخمی

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) بلوچستان کا مرکزی شہر کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر دہشت گردی کی کارروائی میں پانچ پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیرمواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے پولیس گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو حصار میں لے لیا۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے پولیس گاڑی پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں