ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سعودی عرب پر ایک بار پھر حوثی ملیشیا کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، تاہم عرب اتحاد کی بروقت کارروائی کے باعث یہ بیلسٹک میزائل اپنے ہدف پر پہنچنے میں کامیاب نہ ہو سکے، اور یوں سعودی عرب ایک بار پھر ممکنہ تباہی سے بچ گیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یمن کے لئے تشکیل کردہ عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عرب اتحاد نے حوثیوں کی جانب سے یمن کے علاقوں عمران اور صعدہ سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔