جکارتہ (ڈیلی اردو) انڈونیشیا کے مشرقی جزائر ملوکو میں 6.5 درجہ شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ،زلزلے کے نتیجے میں ابتک 20 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
جزائر ملوکو کے شہر ایمبون میں زلزلہ جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 45 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.5 یکارڈ کی گئی، مقامی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور گھروں کو بھی نقصانات پہنچے، زلزلے سے متعدد عمارتیں گر گئیں۔
#UPDATE At least 20 people were killed and dozens injured Thursday in a strong earthquake that rocked Indonesia's remote #Maluku islands, triggering landslides that buried at least one of the victims, the disaster agency said https://t.co/70MhnYLw42 #Ambon pic.twitter.com/1XnX9z5toU
— AFP News Agency (@AFP) September 26, 2019
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زلزلے سے ابتک 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تاہم مجموعی نقصانات کی حد کا فوری اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔
انڈونیشی محکمہ موسمیات کے زلزلہ و سونامی ڈویژن کے سربراہ رحمت ٹریونو نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے ایمبون کے گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے جس کے بعد شہر میں 2 درجن تک آفٹر شاکس بھی آئے جن میں ایک کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
امریکا کے ارضیاتی سروے کے ادارہ نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ایمبن کے شمال مشرق میں 37 کلومیٹر کے فاصلے پر 29 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔