15

کشمیر محض جغرافیائی مسئلہ نہیں، یہ ہماری روح کا حصہ ہے: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر محض جغرافیائی مسئلہ نہیں، کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے۔ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انہیں کھبی مایوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی مرضی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے  مطابق حل ہونا چاہیے۔ کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بدترین مثال ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ نوجوان مستقبل کی قومی قیادت بننے کیلئے سخت محنت کریں۔ سخت محنت کے باعث آپ کو ملنے والی کامیابی درحقیقت پاکستان کی کامیابی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران شریک تھے، جبکہ وفد میں یوتھ اسٹیٹ ارکان اسمبلی بھی موجد تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں