صومالیہ: سیکیورٹی فورسز کا الشباب کیخلاف آپریشن، 30 دہشت گرد ہلاک، 40 زخمی

موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صومالیہ فوج نے شابے کے علاقے میں الشباب دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ فوجی آپریشن میں 30 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ڈپٹی فوجی کمانڈر حسن عدن ہاشی نے جمعرات کو میڈیا کو بتایا کہ فوج نے بدھ کو صوبے شابیلے میں السالنی اور دنانے گاؤں کے درمیان دہشت گرد تنظیم الشباب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔اس دوران 30 دہشت گرد مارے گئے اور 40 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ فوج نے تین جنگی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا جبکہ متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ چار روز قبل بھی اسی علاقے میں الشباب کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں