کراچی (ڈیلی اردو) کراچی شہر کو موسلا دار بارش نے جل تھل کر دیا، شہر میں بارش میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 24 گھنٹے کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی جس میں تین بچے بھی شامل ہیں، کئی مقامات پر بجلی بھی غائب ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اب تک بارش سے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ سائٹ ایریا میں قاتل تاروں نےموٹر سائیکل پر جانے والے عبدالمنان اور عبدالرؤف کوجکڑ لیا۔
اورنگی ٹاؤن کے ذیشان کی زندگی بھی کرنٹ نے نگل لی۔ لیاری کھڈا مارکیٹ کا رہائشی اسلم بھی کرنٹ لگنے سےموت کے منہ میں چلا گیا۔
کلفٹن بوٹ بیسن میں سڑک کنارے تار ٹوٹنے سے 20 سالہ صائمہ اور تین ہٹی کے قریب چودہ سالہ سلمان بھی کرنٹ کی زد میں آگئے۔
بروقت طبی امداد ملنے پر دونوں کی زندگیاں بچا لی گئیں۔
ہجرت کالونی میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق بچے کی شناخت 8 ارمان کے نام سے ہوئی، ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔ بارش میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔ جبکہ کرنٹ لگنے سے 2 افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔
Another rain spell and another death. The government needs to attend to lose lines and kundas. Kundas are the real culprit. The loosely attached wires fall in the heavy winds making it dangerous for the people walking. #KarachiRain #Karachi pic.twitter.com/jVhP4bhRFM
— Muhammad Najeeb Haroon محمد نجیب ہارون (@MNajeebHaroon) September 27, 2019
شہر میں موسلا دار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، سڑکیں تالاب بن گئیں، سرجانی ٹاؤن، ملیر، گلشن حدید، گلشن اقبال، اورنگی ٹاون، کورنگی، ملیر، اسٹیڈیم روڈ پر بھی بادل خوب برسے جس سے ہر طرف پانی ہی پانی ہو گیا۔
https://twitter.com/adnanalam50/status/1177530547473715200?s=19
بارش کی بوندیں برستے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔ گلشن اقبال، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی، ایف بی ایریا، محمود آباد، بلدیہ ٹاون اور کورنگی میں لوگ پریشانی سے دوچار ہیں۔ جبکہ بارش کے باعث اب تک 300 فیڈرز بند ہو چکے ہیں جس کراچی کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔
Karachi after today's rain. pic.twitter.com/U5VLuDCdUN
— Faraz Khan (@farazjourno) September 27, 2019
بارش سے کے الیکٹرک کے ناقص انتظامات کی قلعی کھل گئی، شہر میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں ایک بار پھر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
کراچی میں بارش ،کرنٹ لگنےسے5افرادجاں بحقhttps://t.co/DXu35qUgMHhttps://t.co/LBdFSrPy50https://t.co/pHWrgEi8euhttps://t.co/wE5bEF66OKhttps://t.co/T3Bnnmjqkh#Newsonepk #Karachi #HeavyRain #Dead #Electricity pic.twitter.com/UB3geGmJ8D
— Newsone Urdu (@newsonepk) September 27, 2019
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی اموات کی تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس جگہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، وہاں کے الیکٹرک کا کوئی پول نہیں تھا۔