چین: فیکٹری میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک، 3 زخمی

بیجنگ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) چین کے صنعتی علاقے میں واقع فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ژی جیانگ کے صنعتی علاقے میں فیکٹری میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں 19 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوںکو قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا ہے۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں