مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے ماہ ستمبر میں 16 کشمیریوں کو شہید، 4 خواتین کی عصمت دری

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ ستمبر میں 16 کشمیریوں کو شہید کیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے 16 بے گناہ کشمیریوں کو گزشتہ ایک ماہ کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔ بھارتی افواج کی کارروائیوں کے نتیجے میں خاتون بیوہ اور 2 بچے یتیم ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 281 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ حریت کارکنوں اور طلبا سمیت 157 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

بھارتی فورسز نے 25 مکانات کو نقصان پہنچایا جبکہ 4 خواتین کی بے حرمتی کی۔

قابض افواج نے محلوں، علاقوں اور قصبوں میں گھر گھر تلاشی کے نام پر آپریشن کیا جس کے دوران چادر اور چاردیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا۔

بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران 25 مکانوں کو تباہ کر دیا اور 4 خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں